’مریم نواز کا لب و لہجہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے‘

’مریم نواز کا لب و لہجہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے‘
لاہور ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں شکست دکھائی دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا لب و لہجہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ دونوں صرف ٹی وی پر کشمیر کا کیس لڑ رہے ہیں۔ ملک میں صرف دو ہی چیزیں قومی ہیں، ایک تحریک انصاف اور دوسری پاک فوج خطے کی سیاست بدلنے جارہی ہے۔ افغانستان میں سلجھا ہوا طالبان جنم لے چکا اور افغان جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم اوربلاول بھٹو زرداری بےہودہ زبان کا استعمال کررہے ہیں، مریم نواز غیرذمہ دارانہ زبان استعمال کررہی ہیں، انہیں اپنے لب و لہجے پر غور کرنا چاہیے۔ یہ لوگ صرف ٹی وی پر کشمیر کا کیس لڑ رہے ہیں۔ اب جلد ہی آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سی وی میں کچھ بھی نہیں، ان کی سی وی میرے پاس ہے۔ بلاول پورا دستہ امریکا لے جائے کچھ نہیں ہوگا۔ ملک میں صرف دو ہی چیزیں قومی ہیں ایک تحریک انصاف قومی جماعت ہے اور دوسری پاک فوج قومی ہے۔ اس خطے کی سیاست بدلنے جارہی ہے، افغان جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں نئے طالبان جنم لے چکے ہیں یہ وہ طالبان وہ نہیں جو بندوق سے فیصلہ کرتے تھے۔ بھارت نے ہر جگہ پاکستان کےخلاف صرف پروپیگنڈا کیا۔ پاکستان اب افغانستان کے خلاف کوئی اڈا نہیں دے گا۔ دنیا کی کوئی سپر پاور ہمیں نظر انداز نہیں کرسکتی، ہمارے بغیر کسی کی دال نہیں گل سکتی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔