مسجد الحرام: پاکستانی حجاج کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دعائیں

مسجد الحرام: پاکستانی حجاج کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دعائیں
مکہ : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حج کے موقع ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ مسجد الحرام میں موجود ہیں۔ آرمی چیف مسجد الحرام میں لوگوں میں گھل مل گئے اور سلفیاں بھی بنوائیں۔ لوگوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے پاکستانی حجاج سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی امن وسلامتی کیلئے دعا کریں۔ پاکستانیوں نے آرمی چیف کے لئے دعائیں کیں کہ اللہ آپ کو لمبی زندگی دے۔پاکستانی حجاج نے کہا کہ قوم کے محافظوں کے ساتھ اس محبت کا رشتہ لازوال ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔