آج پشاور میں لیپ ٹاپ کی تقریب میں ایک طالب علم نے لیپ ٹاپ کا تحفہ دینے پر وزیراعظم شہباز شریف شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس لیپ ٹاپ کی بدولت محنت کر کے کل کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے۔
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 11, 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے طالب علم کو اپنی کرسی پر بٹھا کر اس طالب علم کی حوصلہ افزائی کی۔… pic.twitter.com/lqcyz5McCH
اسلام آباد: پشاور میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے طالبعلم کو اپنی کرسی پر بٹھا کر حوصلہ افزائی کی۔ تفصیلات کے مطابق آج پشاور میں لیپ ٹاپ کی تقریب میں ایک طالب علم نے لیپ ٹاپ کا تحفہ دینے پر وزیراعظم شہباز شریف شکریہ ادا کیا ۔ طالبعلم نے کہا کہ ہم اس لیپ ٹاپ کی بدولت محنت کر کے کل کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے۔جس کے بعد اسٹیج سے اترنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان کو گلے لگایا اور طالبعلم کو اپنی کرسی پر بٹھا کر اس طالب علم کی حوصلہ افزائی کی۔