بھارتی ٹیم کا چیمپیئنزٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار

بھارتی ٹیم کا چیمپیئنزٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار
کیپشن: The Indian team refused to come to Pakistan for the Champions Trophy

ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔ جس کے بعد چیمپیئنز ٹرافی سری لنکا یا متحدہ عرب امارات میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی نیوٹرل مقام پر کرانے کی درخواست کرے گا۔ کیونکہ بھارت ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا خواہش مند نہیں۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے۔ بھارتی ٹیم کے تمام میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ایک بار پھر پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنا بھارت کو ہضم نہ ہوا۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیموں کی شرکت کے حوالے سے کہہ چکے ہیں۔

محسن نقوی نے چند روز قبل صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا تھا کہ بھارتی ٹیم کے حوالے سے بھی اچھی خبر ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے تمام ٹیموں کی پاکستان آنے کی امید ہے۔

Watch Live Public News