پشاور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن بڑے حادثے سے بچ گئی

پشاور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن بڑے حادثے سے بچ گئی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائنز کے طیارے کے ٹائر میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق آگ جہاز کے لینڈنگ کے دوران دائیں ٹائر میں لگی، طیارہ ریاض سے پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا۔

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ نجی ایئرلائنز کے طیارے کے ٹائر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا، باچا خان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز جاری ہیں۔

حکمہ شہری ہوابازی کےمطابق سعودی ائیرلائن کی فلائٹ ایس وی 792 کی پشاور ائیرپورٹ میں لینڈنگ کے بعد ائیر ٹریفک کنٹرولر نے بائیں لینڈنگ گئیر میں دھواں اور چنگاریاں دیکھیں جس پر فوری فائر ٹینڈرز کو مطلع کیا گیا جنہوں نے بروقت  کارروائی کی اور جہاز کو بڑے حادثہ سے بچا لیا ۔
جبکہ سعودی ائیر لائنز کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جہاز کے لینڈنگ گئیر میں خرابی کا پتہ چلتے ہی ہاز کو فوری روک لیا گیا اور متعلقہ اتھارٹیز کو مطلع کیا گیا۔
تمام 276 مسافر اور عملہ کے 21 ارکان انفلیٹبل سلائیڈ کے زریعے بحفاظت جہاز سے باہر آنے میں کامیاب ہو گئے ۔ اب جہاز کی معمول کا چیک اپ اور سروس ومرمت کا کام جاری ہے۔

Watch Live Public News