ویب ڈیسک: کسٹمز انٹیلی جنس لاہور نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی ،کارروائی کے دوران 17 کلو پانچ سو چوالیس گرام ہیروئن پکڑ ی گئی۔
ذرائع کسٹمز کےمطابق پکڑی جانےوالی ہیروئن کی مالیت 38 کروڑ چالیس لاکھ روپے ہے،ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی علی رضا کی ہدایت پر اوکاڑہ کے علاقے میں کارروائی کی گئی ،آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر کسٹمر انٹیلی جنس لاہور طیبہ کیانی نے کی،ایڈیشنل ڈائریکٹر شعیب رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر یاور حیات نے آپریشن ٹیم کی قیادت کی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے وقار، حسیب حسن ودیگر نے آپریشن میں حصہ لیا ، کسٹمز انٹیلی جنس کو اوکاڑہ میں منشیات سمگلنگ کی اطلاع ملی ، کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے ناکہ لگایا،چیکنگ پر موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد نے بیگ پھینگ کر فرار ہوگئے ۔
بیگ کی تلاشی لینے پر اس میں سے 17 کلو پانچ سو چوالیس گرام ہیروئن برآمد ہوئی، ہیروئن کو سٹیٹ ویئر ہاوس میں جمع کرواکر سمگلرز کی تلاش کی جارہی ہے۔