ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکرمحلے دار نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا.
پولیس کا کہناتھا کہ ملزم ایک سال تک جنسی درندگی کا نشانہ بنا کرنازیبا ویڈیو بناتا رہا ،پولیس نے متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق محلے دار سرفراز ایک سال تک جنسی درندگی کا نشانہ بناتا رہا اور برہنہ حالت میں ویڈیوز بھی بنا لیں،ملزم سرفراز احمد کو شادی کا کہا تونازیبا وڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے لگا،تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔