میرپور(پبلک نیوز) میرپور آزاد کشمیر میں دو گاڑیوں کے درمیان ہونے والے افسوسناک تصادم کے بعد ایک گاڑی دریا میں جاگری، افسوسناک واقعے میں رکن آزاد کشمیر اسمبلی صغیر چغتائی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کی طرف سے سامنے آنے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد پتن کے مقام پر دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کےنتیجہ میں ایک گاڑی دریا میں گر گئی، دریا میں گرنے والے گاڑی میں تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن آزاد کشمیر صغیر چغتائی بھی سوار تھے، حادثے میں انکے ساتھ سوار دیگر افراد بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے.حادثے میں جاں بحق ہونے والے صغیر چغتائی نے چند روز قبل عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی.