ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر اور سابق ہونٹ انچارج گرفتار

ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر اور سابق ہونٹ انچارج گرفتار

کراچی ( پبلک نیوز) روشنیوں کے شہر میں سی ٹی ڈی کی کورنگی میں چھاپہ مار کاروائی۔ ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر اور سابق ہونٹ انچارج گرفتار۔

سی ٹی ڈی کے مطابق صغیر احمد صدیقی ولد نور الحق صدیقی عرف احمد علی سالہ 2009 سے 2016 تک یونٹ انچارج رہا۔ ملزم پولیس موبائل پر حملوں میں ملوث تھا۔ دوران تفتیش ملزم کا انکشاف ہوا۔

لانڈھی 6 نمبر میں اپنے ساتھیوں نجم امتیاز اور کاشف مکھی کے ساتھ مل کر پولیس موبائل پر حملہ کیا۔ حملے میں تین پویس اہلکار شہید ہوئے تھے۔ سیکٹر انجارج کورنگی رائیس ماما کی ہدایت پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2014 میں لانڈھی میں پولیس موبائل پر حملہ کیا۔ حملے میں 4 افسران اور اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔