ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ میں ارشد شریف ازخودنوٹس کیس کی تمام سماعتوں کے آرڈرز پیش کرنیکی ہدایت

ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ میں ارشد شریف ازخودنوٹس کیس کی تمام سماعتوں کے آرڈرز پیش کرنیکی ہدایت

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ میں ارشد شریف ازخودنوٹس کیس کی تمام سماعتوں کے آرڈرز پیش کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر صحافی حامد میر کی درخواست پر سماعت کی۔

شعیب رزاق ایڈووکیٹ نے کہا کہ  عدالتی حکم پر آرڈر شیٹس ہم نے جمع کرا دی ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق  نے  ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ  آپ نے آرڈر شیٹس دیکھی ہیں؟  جس پر انہوں نے جواب دیا کہ  آرڈر شیٹس دیکھی ہیں، یہی معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ  آپ تحریری طور پر جواب دیں کہ یہاں کون سا کیس ہے اور سپریم کورٹ میں کون سا معاملہ ہے؟ ،  ابھی یہ بتائیں کہ آپ کس آرڈر کا حوالہ دے رہے ہیں؟۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ  تیرہ فروری کا آرڈر پڑھنا چاہتا ہوں، چیف جسٹس بولے کہ  پانچ جنوری کے بعد میرے پاس سترہ مارچ کا آرڈر ہے، تیرہ فروری کا آرڈر سامنے نہیں ہے۔

بعد ازاں عدالت نے   سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس کی اب تک ہونے والی سماعتوں کے تمام آرڈرز پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے   سماعت ملتوی کردی۔

Watch Live Public News