بھارت کے ایک رکن پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ کتنی؟

بھارت کے ایک رکن پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ کتنی؟
کیپشن: Parliament of India
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) بھارت کے رکن پارلیمنٹ کی تنخواہیں زیر بحث ہیں,حالیہ دنوں لوک سبھا انتخابات کے نتائج جاری ہوئے ہیں اس کے بعد سے کئی لوگ کو یہ معلوم کرنے بے چین ہیں کہ ہمارے ملک میں ایک رکن پارلیمنٹ کو ماہانہ کتنی تنخواہ ملتی ہے؟ اور انھیں کیا کیا سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

بھارت میں حال ہی میں لوک سبھا کے انتخابات کے نتائج سامنے آئے ہیں، نریندر مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، بھارت میں ہر ماہ ایک رکن پارلیمنٹ کو 1,00,000 روپے تنخواہ ملتی ہے۔اور یومیہ الاؤنس 2000 روپے دئے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ 70 ہزار روپے ماہانہ حلقہ میں گھومنے پھرنے کا الاؤنس دیا جاتا ہے اور دفتری اخراجات کا الاؤنس 60,000 روپے جس میں اسٹیشنری کے لئے 20 ہزار روپے شامل ہوتے ہیں۔

دہلی میں رہائش گاہ اور حلقہ میں رہائش گاہ میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور تین ٹیلی فون پر سالانہ 1,50,000 مفت کالز دئے جاتے ہیں دہلی میں مفت رہائش فراہم کی جائے گی۔سالانہ 50,000 یونٹ برقی، 4,000 لیٹر پانی سالانہ مفت سربراہ کیا جاتا ہے ۔

ایم پی اور ان کی اہلیہ کو سال میں 34 بار مفت ہوائی سفر ملتا ہے اس کے علاوہ فرسٹ کلاس اے سی کوچ میں بھی سفر کی سہولت فراہم کی جاتی ہے،اس طرح رکن پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ 2.30 لاکھ روپے ہوتی ہے۔

Watch Live Public News