آپ بات کریں تو واہ واہ، ہم کریں تو غدار، اسٹینڈرڈ ایک ہونے چاہئیں،اسد قیصر

آپ بات کریں تو واہ واہ، ہم کریں تو غدار، اسٹینڈرڈ ایک ہونے چاہئیں،اسد قیصر
کیپشن: آپ بات کریں تو واہ واہ، ہم کریں تو غدار، اسٹینڈرڈ ایک ہونے چاہئیں،اسد قیصر

ویب ڈیسک: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے قومی اسمبلی نے مریم نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسد قیصر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا لیکن جب علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے بات چیت کا کہا تھا تو خواجہ آصف نے غدار بول دیا۔ 

اسد قیصر نے کہا کہ آپ کریں تو واہ واہ، ہم کریں تو غداری، اسٹینڈرڈ ایک رکھیں، ہم دہشتگردی سے مر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران اسموگ کے خاتمے کیلئے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا اعلان کیا تھا۔ 

Watch Live Public News