سکولوں کے بعد یونیورسٹیز کو بھی آن لائن کلاسز کی ہدایت

سکولوں کے بعد یونیورسٹیز کو بھی آن لائن کلاسز کی ہدایت
اسلام آباد (پبلک نیوز)وزارت تعلیم کی طرف سے گزشتہ روز تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد ایچ ای سی کی طرف سے کورونا وبا کے دنوں میں تعلیمی معمولات جاری رکھنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران تعلیمی معمولات جاری رکھنے کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ایچ ای سی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مخصوص شہروں میں آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیمی معمولات جاری رکھے جائیں۔فیصل آباد، لاہور، ملتان اور سیالکوٹ میں یونیورسٹیزز آن لائن تعلیم کا اہتمام کریں۔ایچ ای سی کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعلامیہ میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پشاور، گجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی اور اسلام آباد میں کلاسز آن لائن کی جائیں، ان شہروں میں یونیورسٹیز فزیکل حاضری کیلئے بند رکھی جائیں ٗ یونیورسٹیز میں جاری اور پری شیڈول امتحانات کورونا ایس او پیز کیساتھ لئے جا سکتے ہیں ٗ اس کے ساتھ ساتھ تمام یونیورسٹیز کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News