کراچی:ماہ فروری میں بدامنی کے نئے ریکارڈ قائم

کراچی:ماہ فروری میں بدامنی کے نئے ریکارڈ قائم
کراچی (پبلک نیوز)گزشتہ ماہ جرائم کے حوالے سے شہریوں کیلئے بہت اذیت ناک رہا جب قتل و غارت گری ٗ ڈکیتیوں ٗ موبائل اور موٹر سائیکل چوریوں کے ریکارڈ واقعات ہوئے ٗموٹر سائیکلیں چوری ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا اور3ہزار سے وارداتیں ہوئیں۔سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ تھم نا سکا ٗسال 2021 کے دوسرے ماہ میں سب سے ذیادہ موٹرسائیکلیں چوری ہوئی، شہر میں 3 ہزار 3 سو 69 موٹر سائیکلیں چوری جبکہ 353 چھینی گئیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف 267 موٹر سائیکلیں ریکور کرسکے۔ فروری2021 میں 1 ہزار 7 سو 95 موبائل فون چھینے گئے، لیکن صرف 163 موبائل ہی برآمد کئے جاسکے، ڈکیتی مزاحمت اور دیگر واقعات میں 28 افراد کا قتل ہوئے، شہر میں بھتہ خوری کا ایک واقعہ رپورٹ ہواجبکہ خوش قسمتی سے فروری میں بینک ڈکیتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

Watch Live Public News