لندن (ویب ڈیسک) ایک طرف برطانیہ کے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی طرف سے شاہی خاندان پر نسل پرستی اور کمپنی کی طرح زندگی گزارنے جیسے الزامات لگائے گئے ہیں تو وہیں دوسری طرف سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملکہ برطانیہ اپنی بہو میگھن مارکل کو سردی سے بچنے کیلئے کمبل دے رہی ہیں۔تفصیلات کے ایک ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کسی عمارت سے نکلنے کے بعد جب ملکہ برطانیہ اور میگھن مارکل گاڑی میں بیٹھی تو ملکہ نے خیال کرتے ہوئے کمبل میگھن مارکل کی ٹانگوں پر دیا تاکہ وہ سردی سے بچ سکیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ایسے سوالات منظر عام پر آرہے ہیں کہ ملکہ برطانیہ عام زندگی میں اتنی محبت کرنے والی ہیں تو میگھن مارکل کے الزامات کیا وجوہات ہو سکتی ہیں۔ مزید برآں بکنگھم پیلس کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ جلد ہی شہزادہ ہیری کو ٹیلی فون کریں گے اور ان سے مسائل پر گفتگو کریں گے جو ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو درپیش ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل میگھن مارکل نے اپنے ایک انٹرویو میں برطانوی شہری خاندان کو ”دا فرم“ کا خطاب دیتے ہوئے نسل پرستی کا الزام عائد کیا تھا۔