'دوسری شادی کراؤ' 60 سالہ بزرگ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

'دوسری شادی کراؤ' 60 سالہ بزرگ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

ویب ڈیسک: دلچسپ اور عجیب خبریں آپ کو روز ہی کہیں نہ کہیں سے مل جاتی ہیں لیکن کچھ ایسی عجیب ہوتی ہیں انسان سر پیٹ لیتا ہے۔ ایسی ہی ایک خبر بھارت کی ریاست راجستھان کے مشرقی علاقہ سے آئی ہے جہاں دوسری شادی کے لیے ایک 60 سالہ بزرگ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔

بھارتی میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کے مطابق ضلع دھولپور کے سوبران سنگھ شادی شدہ ہونے کے ساتھ ساتھ ساتھ 5 بچوں کے باپ بھی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ان کے بچوں کے بھی آگے بچے ہیں، یعنی وہ دادا اور نانا بھی ہیں۔ جب انھوں نے دوسری شادی کے لیے گھروالوں کو قائل کرنے کی کوشش کی تو سب نے انکار کیا۔

انکار کو وجہ بناتے ہوئے وہ بجلی کے کھمبے پر جا چڑھے اور گھر والوں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ جب گھر والوں کو پتہ چلا تو وہ خوفزدہ حالت میں اس جگہ جا پہنچے جہاں ان کا باپ کھمبے پر چڑھا ہوا تھا۔ علاقہ کے لوگ بھی وہاں جمع ہو گئے اور پولیس بھی پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق سوبران سنگھ کی اہلیہ چار سال قبل انتقال کر گئیں۔ انھوں نے اپنے بیٹوں کو کئی بار دوسری شادی کا کہا لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔