لاہور: پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کا معاملہ دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا، ایک جانب وزیر اعلیٰ سے ملاقاتیں، دوسری طرف حزب اختلاف کو تسلیاں دی جانے لگیں. ان ہاؤس تبدیلی پر اتحادیوں کے بعد حکومتی ارکان بھی ڈبل گیم کرنے لگے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 7 ایم پی ایز نے عثمان بزدار کے بعد ن لیگ سے رابطے کر لیے. اس دوران ارکان نے ن لیگ کو یقین دہانی کرائی کہ آپ سے جو معاملات طے کیے گئے ان پر قائم ہیں ، سی ایم سے ملاقات کا مقصد ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز لینے تھے، وزیر اعلیٰ کی جانب سے بلانے پر ان سے ملاقات کے لیے گئے تھے، وقت آنے پر آپ کے ساتھ ہی کھڑے ہوں گے اپوزیشن کو یقین دہانی کرا دی گئی.
واضح رہے کہ عثمان بزدار نے 2 روز میں متعدد حکومتی ارکان سے ملاقاتیں کی تھیں، 7 حکومتی ارکان کے مسلم لیگ ن سے پہلے ہی معاملات طے پا چکے ہیں، پی ٹی آئی کے ان 7 ارکان کا کسی بھی ناراض گروپ سے تعلق نہیں.