لوئر دیر: (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ابھی میری آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات ہوئی، انہوں نے مجھ سے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا۔ لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کہنا تھا کہ میں نے آرمی چیف کو جواب دیا کہ میں نے نہیں بلکہ عوام نے مولانا فضل الرحمان کا نام ''ڈیزل'' رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب آدمی جب کسی کے سامنے نہیں جھکے گا تو لوگ اس کی بھی عزت کریں گے۔ ڈاکوؤں کا گلدستہ کہتا ہے کہ فوج کو ٹھیک کرٰیں گے، میں سب کو پیغام دیتا ہوں کہ دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی ہونے لگا ہے. آپ نے تحریک عدم اعتماد لا کر وہ کیا جو میں چاہ رہا تھا، یہ ہر تھوڑی دیر بعد کہتے ہیں دھرنا دینے آ رہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ میں ایک گیند سے تین وکٹیں گراؤں گا، عدم اعتماد سے ایک دن پہلے ڈی چوک پر انسانوں کا سمندر ہو گا. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف امریکی صدر کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور ہاتھ میں اسنے پرچی پکڑی ہوئی ہے اور اس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں. وزیراعظم کاکہنا تھا کہ بلاول نے لانگ مارچ میں بہت پیسہ خرچ کیا اور پیغام کیا تھا کہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں، جب بلاول سیاست چھوڑے گا تو نئے الفاظ نکل آئیں گے، بلاول زبردستی لیڈر بنے. ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ مدینہ کی ریاست کی طرز پر پاکستان کو فلاحی ریاست بناؤں ، اس راہ پر نکل آئے ہیں ، پاکستان میں ہر خاندان کے پاس 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ہے ، یہ امیر ملک بھی نہیں کر سکتے، یہ ہمارا سفر ہے فلاحی ریاست کی طرف،نوجوانوں ہم نے کامیاب جوان پروگرام میں 20 لاکھ خاندانوں میں سود کے بغیر قرضے دیئے، کسانوں کے لیے 5 لاکھ سود کے بغیر قرضہ رکھا ہے، دنیا میں مہنگائی کا سمندر آیا ہوا ہے، ہم نے دو کروڑ خاندانوں کو راشن پر ریلیف دیا ہے. وزیراعظم نے کہا ہم نے اپنے لوگوں کو بچایا ، آج پاکستان میں پٹرول دبئی سے سستا ہے، فضل الرحمان بھی دبئی سے سستا ہے. تین ڈاکو مجھ سے این آر او مانگ رہے ہیں، میں سیاست نہیں کر رہا جہاد لڑ رہا ہوں، حضرت علی نے کہا تھا کہ کفر کا نظام چل جائے گا لیکن کفر کا نظام نہیں چل سکتا. ان کا کہنا تھا کہ تینوں کی شکلیں دیکھیں ، ایک طرف ڈیزل، دوسری طرف شکل سے ڈاکو لگنے والا آصف زرداری اور تیسری طرف ڈرامے باز شہباز شریف، یہ چوہے میرا شکار کرنے نکلیں ہیں، اب انکا شکار ہو گا. ان کا کہنا تھا کہ جانور نیوٹرل ہوتا ہے اس میں اچھے برے کی تمیز نہیں ہوتی، ساری اپوزیشن نوٹوں کے تھیلے لیکر گھوم رہی ہے، قوم سے سامنے تماشا ہو رہا ہے، یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے ایم این اے کو خریدو. میرا برطانیہ میں وقت گزرا ہے، وہاں تصور بھی نہیں ہے کہ کوئی کسی کو خریدے گا. انہوں نے کہا ڈی چوک پر عدم اعتماد ایک دن پہلے لوگ اس لیے بلا رہا ہوں کہ ہماری قوم زندہ ہے، برائی کو ہم نے معاشرے سے ختم کرنا ہے. شہباز شریف کے اکاونٹ سے پونے چار ارب نکلا ہے، 16 ارب روپیہ شہباز شریف کے نوکروں کے اکاونٹ سے نکلا ہے، مغرب میں اگر یہ ہوتا یہ وہ سیاستدان جیل میں ہوتا، نیب میں جاتے ہوئے اس کی کمر میں درد ہوتا ہے اور قومی اسمبلی تقریر شروع کرتا ہے تو ختم ہی نہیں کرتا. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے لوگ بتاتے ہیں کہ کتنا پیسہ آفر ہو رہا ہے، میں کہتا ہوں اگر آفر ہے تو پیسہ لے لو، لیکن کبھی اپنا ضمیر نہ بیچنا. آپ سب دیکھیں گے کہ جب میں یہ عدم اعتماد کا میچ جیتوں گا، پھر دیکھنا کہ میں ان ڈاکوؤں کیساتھ کیا کرتا ہوں.