کورونا وباء: سلمان خان متاثرین کی مدد کس طرح کر رہے ہیں؟

کورونا وباء: سلمان خان متاثرین کی مدد کس طرح کر رہے ہیں؟

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق  وبائی مرض کے دوران سماجی کاموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلمان نے کہا "یہ سچ ہے کہ سیکڑوں لوگ ہر روز مدد کے لئے پکار رہے ہیں۔ ہم لوگوں کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ہم سنیما انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کارکنان کو کھانا اور دوائیں مہیا کررہے ہیں۔

سپر اسٹار سلمان خان ، بالی ووڈ کے روزانہ اجرت والے مزدوروں کے لئے  پچھلے سال کی طرح مالی اعانت کا وعدہ پورا کرتے ہوئے 25،000 کارکنوں کے بینک کھاتوں میں 1500 روپے جمع کرائیں گے جو کورونا وائرس سے منسلک لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری کا سامنا کررہے ہیں۔

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سائن ایمپلائز (ایف ڈبلیو ای سی) کے جنرل سکریٹری اشوک دوبی نے بھارتی میڈیا کو بتایا ، “سلمان خان کے منیجر نے بی این تیواری (ایف ڈبلیو ای سی صدر) سے بات کی اور ہم سے فیڈریشن کے 25،000 کارکنوں کی تفصیلات بھیجنے کو کہا۔ اداکار ہر ایک کے بینک اکاؤنٹ میں 1500 روپے جمع کرئیں گے۔ وہ گذشتہ سال بھی کارکنوں کی مدد کر چکے ہیں۔

حال ہی میں ، سلمان نے ممبئی میں میڈیکل اور فرنٹ لائن کارکنوں میں ناشتے اور کھانا بھی تقسیم کیا۔ اداکار نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی آنے والی فلم رادھے کا ایک حصہ کوویڈ 19 کے امدادی کاموں میں صرف کیا جائے گا۔

دوسری جانب سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ اداکار سلمان خان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ اداکار نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ ان کی بہنوں ارپیتا خان شرما اس مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں تاہم ان میں تاحال کوئی علامت نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وبائی بیماری کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکار نے کہا پچھلی لہر میں ہمارے گھر کے ڈرائیوروں کو کورونا ہوا تھا لیکن اس بار یہ بہت سارے لوگوں کو متاثر کررہا ہے۔ ارپیتا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرا اپریل 2021 کے مہینے میں انکا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم اب وہ پوری طرح سے صحت یاب ہوچکی ہیں " اپنے پیغام میں انہوں نے کہا "محفوظ رہیں۔ مضبوط رہیں۔ مثبت رہیں۔"

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔