عید کے پہلے اور دوسرے دن کورونا ویکسینیشن سنٹرز بند ہونگے

عید کے پہلے اور دوسرے دن کورونا ویکسینیشن سنٹرز بند ہونگے

اسلام آباد ( پبلک نیوز) این سی اوسی کے فیصلہ کے مطابق کورونا ویکسینیشن سنٹرز کے اوقات کار سامنے آ گئے ہیں۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق تمام لوگوں تک بلا تعطل ویکسین لگانے کی سہولیات کے لیے صرف عید اور عید کے اگلے دن تعطیل ہوگی۔ رمضان المبارک کے بعد تمام ویکسینیشن سنٹرز صبح 8بجے سے رات 8بجے تک کھلے ہوں گے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پورا ہفتہ میں صرف جمعہ کے روز چھٹی ہوگی۔ تاہم ہر ضلع میں ایک سنٹر سات دن ہمہ وقت کھلا رہے گا۔ عید کے دو دنوں کے بعد ویکسینیشن مہم معمول کے مطابق جاری رکھی جائے گی۔ ہر عمر کے افراد کو ویکسینٹ کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔