ہنگو ( پبلک نیوز) اورکزئی میں شدید بارش اور ژالہ باری، طغیانی میں 3 سالہ بچہ جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق بارشوں کے تازہ سلسلہ نے ہنگو کا رخ کر لیا ہے۔ جہاں شدید بارش ہوئی اور اس دوران ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ بارشوں سے موسم میں بڑی تبدیلی دیکھی گئی۔
دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگو میں ہونے والی بارشوں کے نتیجہ میں طغیانی تین سالا بچے کو بہا کر لی گئی۔ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ تین گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بچے کی نعش کو نکالا گیا۔