جامشورو تھرمل پاور پلانٹ پر آکسیجن تیاری کا تجربہ کامیاب

جامشورو تھرمل پاور پلانٹ پر آکسیجن تیاری کا تجربہ کامیاب

حیدرآباد ( پبلک نیوز) جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کے انجئینرز نے ہائیڈروجن پلانٹ سے آکسیجن تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے تیار اور مکمل کیے جانے والے اس منصوبے کے نتیجے میں فوری طور 385 کلو گرام آکسیجن روزانہ کی بنیاد پر تیار ہوگی اور 60 سلنڈر ہر روز ہسپتالوں کو طبی استعمال کے لیے فراہم کیے جاسکتے ہیں۔

پاکستان کونسل برائے سائنسی اور صنعتی تحقیق ( پی سی ایس آئی آر) کے ماہرین کو پلانٹ پر دورہ کی دعوت دی گئی جنہوں نے تیار شدہ آکسیجن کے نمونے حاصل کیے اور منصوبے کے تمام تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اپنی حتمی سفارشات پیش کریں گے۔

اس پروجیکٹ کی کامیابی سے کورونا کے مریضوں کے علاج، جن کو آکسیجن کی ضرورت ہو اس میں بہت مدد ملے گی اور محکمہ صحت پر آکسیجن کی کمی کا دباؤ بڑی حد تک کم ہو جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔