پنجاب بھر کے صحافیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

پنجاب بھر کے صحافیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا صحافی برادری کے لئے بڑا اقدام، وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر کے صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی صحافی برادری کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے سفارشات منظور کر لیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیراعلی عثمان بزدار کی جانب سے محکمہ صحت کو اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پریس کلب میں خصوصی سنٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے۔ ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو اکاموڈیٹ کیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔