عید سے قبل اسرائیل نے فلسطینیوں پر قیامت ڈھا دی، غزہ پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری، بمباری اور کم و بیش 130 حملوں میں لاتعداد رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہر طرف خوف کا سماں، لوگ جانیں بچانے کے لیے بے بس، بچوں کی خوف اور ڈر سے چیخیں آسمان کو چھونے لگیں۔
اسرائیلی کی اس وحشت، دہشت اور ظلم پر مبنی بمباری نے 28 بے گناہ فلسطینیوں کی جان لے لی ہے۔ شہید ہونے والوں میں 10 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے 180 افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔
حالیہ حملوں میں حماس کے 15 کمانڈرز مارے گئے ہیں۔ صدر فلسطین محمود عباس کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی حملوں مذمت کی گئی ہے۔ انھوں نے اس بار عید کی تمام تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم اور جرائم روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایک سکول کو بھی نشانہ بنایا گیا جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔