نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے صوابی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی نوازشریف کے شیروں کا علاقہ ہے، انتخابات میں صوابی کے عوام نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، شکر ہے ان ڈرامے بازوں سے پاکستان کی جان چھوٹی. مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی مجرموں سے پاکستان کی جان چھوٹی، اگلے الیکشن میں کے پی کے سے بھی عمران خان کی جان چھوٹ جائےگی، سازش تو ایک بہانہ تھا اصل میں اپنی نااہلی چھپانا مقصد تھا، عمران نیازی کی ڈرامے بازی مزید نہیں چلے گی، گزشتہ دور میں کوئی ایک ترقیاتی منصوبہ نہ لگ سکا. مریم نواز نے مزید کہا کہ عوام کو بتاؤ تم نے4سال میں کیا کرتوت کیے، جس کی کارکردگی صفرہو اسے جھوٹے خط کی ضرورت پڑتی ہے، عمران نیازی تمہیں تمہارے ایم این ایز نے نکالا، عمران نیازی سن لو تمہیں سازش کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے، عمران خان 4سال عوام کے حالات سے بے خبر رہا، عمران خان آپ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی، تمہارے ارکان اسمبلی ن لیگ سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں، حکومت میں آکرپتہ چلا آپ ملک کھوکھلا کر گئے ہیں، پاکستان آخری سانسیں وینٹی لیٹر پر لے رہا ہے. مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کی معیشت برباد کر کے گیا، اس نے بیت المال اور توشہ خانہ کوبھی نہ بخشا، نواز شریف پاکستان کو ٹھیک کر کے دکھائے گا، پاکستان کو ٹھیک کرنا2یا3مہینوں کا کام نہیں، عمران خان 4سال صرف ہیلی کاپٹر کے جھولے لیتا رہا، عمران خان نے فرح گوگی کے ذریعے قومی دولت لوٹی، کرسی جاتے ہیں عمران خان کومیرجعفر،میرصادق نظرآنےلگے، جب تک تمہارے پاس کرسی نہیں تھی ادارے اچھے کام کررہےتھے، تمہاری غلاظت کا ٹوکرا پاک افواج کیوں اٹھائے گی، آئندہ الیکشن میں خیبرپختونخواکو سوچ کر فیصلہ کرنا ہوگا.