ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی، ہزاروں پاکستانیوں کی جان بچ گئی

ویب ڈیسک: ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے قومی شاہراہ N-65 پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں پاکستانیوں کی جان بچا لی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں قومی شاہراہ N-65 پر پنجرہ پل کے مقام پر آئل ٹینکر کو آگ لگ جانے سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ گاڑیوں میں خواتین، بچوں سمیت ہزاروں شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ 

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے جوانوں نے لیویز کے ساتھ ملکر شہریوں کو نکالا اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے کاوشیں کیں۔ قومی شاہراہ کو اب ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News