"میڈم رُتھ لیس " کی سوچ بتاتی ہے کہ یہ جماعت ضیاالحق کی پیداوار ہے:یاسمین راشد

کیپشن: "میڈم رُتھ لیس " کی سوچ بتاتی ہے کہ یہ جماعت ضیاالحق کی پیداوار ہے:یاسمین راشد

پبلک نیوز:(سلیمان اعوان)ڈاکٹر یاسمین راشد نے ن لیگ کی 27 سیٹوں کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  آپکو اور ہم سب کو مبارک ہو ان کی 27سیٹیں تو گئیں، الیکشن چوری کرنے والے محنتی کسانوں پر تشدد کرنے والے ہیں، وکلا پر جھوٹے مقدمات بنانے والے اور پرامن لوگوں پر ظلم کرنے والے کس منہ سے دوسروں کو دہشت گرد بول رہے ہیں،"میڈم رتھ لیس" کی سوچ بتاتی ہے کہ یہ جماعت ضیاالحق کی پیداوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کےموقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی 27 سیٹوں کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  آپکو اور ہم سب کو مبارک ہو ،ان کی  27سیٹیں تو گئیں،اب قومی اسمبلی کی 23 سیٹیں بھی جائیں گی، الیکشن جو جیتا ہے سیٹیں بھی اسے دیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ یہ سنی اتحاد اور دیگر ڈرامے بازی بند کریں،شرم کی بات ہے ایسے جو ڈرامہ کیا گیا،وزیراعلی سے پوچھتی ہوں کہ کیا آپ کے پاس اختیار ہے مذاکرات کرنے کا؟۔ جو اپنی مرضی کا وزیرداخلہ اور آئی جی نہ لگا سکے اسکی حیثیت ہے ڈیل دینے کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے  مزید کہا کہ جو خود فارم 47 کی پیدوارا ہے، الیکشن چوری کر کے آئی ہیں انکے پاس طاقت ہے بات چیت کرنے کی،جن بیچاروں کو خود عوام کو نواز دیتے دیتے شہباز دینا پڑا، الیکشن چوری کرنے والے محنتی کسانوں پر تشدد کرنے والے ہیں، وکلا پر جھوٹے مقدمات بنانے والے اور پرامن لوگوں پر ظلم کرنے والے کس منہ سے دوسروں کو دہشت گرد بول رہے ہیں،"میڈم رتھ لیس" کی سوچ بتاتی ہے کہ یہ جماعت ضیاالحق کی پیداوار ہے۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر