گورنر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کے درمیان لفظی گولہ باری

گورنر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کے درمیان لفظی گولہ باری
کیپشن: گورنر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کے درمیان لفظی گولہ باری

ویب ڈیسک: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وارننگ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو  کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم میرے خلاف بِلو دی بیلٹ گفتگو کررہے ہو۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گورنر کو کہا کہ تمہارے پاس آئینی عہدہ ہے اس لیے سیاسی گفتگو سے اجتناب کرو، قابل اعتراض اور سیاسی بیانات دیے تو گرانٹ بند کر دوں گا، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اس لئے پیش ہو رہا ہوں، میں کسی قسم کا استثنا نہیں لے رہا۔

وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت کے نمائندے ہیں، ہم سے محاذ آرائی نہ کریں، آپ کی گاڑی کا تیل بھی میرے کھاتے سے جاتا ہے،آپ کو گورنر ہاؤس کے 2 کمروں تک محدود کر کے عمارت کو عوام کے لیے کھول دیں گے،تم جیسے بندوں کو میری وجہ سے خیراتی عہدے مل جاتے ہیں۔

ا نہوں نے فیصل کریم کو کہا کہ اپنی اوقات میں رہو تمہارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بس بائے بائے ٹاٹا کیا کرو۔

گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ گنڈاپورکو چیلنج ہے، آئیں گورنر ہاؤس پر قبضہ کرکے دکھائیں، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔

Watch Live Public News