ٹیم نے پرفارمنس اُس طرح نہیں دی جس کی طرح کی ٹیم ہے،افتخار

  ٹیم نے پرفارمنس اُس طرح نہیں دی جس کی طرح کی ٹیم ہے،افتخار
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: افتخار نے کہا کہ ٹیم نے پرفارمنس اُس طرح نہیں دی جس کی طرح کی ٹیم ہے۔ 

قومی مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں میری بیٹنگ پندرہویں اوور کے بعد آئی تو اس وقت رنز چاہیے تھا. 

میں نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں نیچرل گیم کھیلا. جب رنز کرتے ہو تو اعتماد ملتا ہے میری ذاتی بیٹنگ بہت اچھی رہی. جس طرح کی پاکستان کی ٹیم ہے اس نے پرفارمنس معیار کے مطابق نہیں دی۔

فیلڈنگ معیاری نہیں تھی، رنز فیلڈنگ کی وجہ سے دیئے، ابھی سیریز باقی ہے امید ہے کم بیک کرینگے. شروع میں پچ مشکل تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وکٹ بہتر ہوگیا تھا گیند بلے پر آرہا تھا. ابھی دو میچز باقی ہیں امید ہے کم بیک کرینگے۔

مڈل آرڈر بیٹر کا نے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ  بھی سیریز ہے کوشش کرینگے ٹیم جیل ہوجائے سیریز جیتیں۔ ورلڈ کپ سے پہلے سیریز جیتنے سے مورال بلند ہوتا ہے جو کہ فائدہ دے گی۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔