ویب ڈیسک: چیمپئینز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کا معاملہ،،، پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی سے رابطہ کر لیا۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو اپنا مؤقف د وٹوک انداز میں بتادیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو پیغام میں کہا ہے کہ آئی سی سی میٹنگ سے قبل چیمپئنز ٹرافی کا فارمولا بتایاجائے۔ پی سی بی نے بال آئی سی سی کی کورٹ میں پھینک دی۔
پی سی بی نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ میچ قابل قبول نہیں ہے۔ نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ کھیلنے کے فارمولا میں پاکستان آئندہ ایونٹس میں بھارت جاکر نہیں کھیلے گا۔
آئی سی سی یہ تمام معاملات اور فارمولا بورڈ میٹنگ سے قبل طے کرے۔ پی سی بی کو اپنا مؤقف واضح کرنے کے بعد آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔