ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی یہ گلیمرس اینکر کون ہیں؟

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی یہ گلیمرس اینکر کون ہیں؟
ابوظہبی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء میں ایک گلیمرس اینکر دیشا اوبرائے نے سب کی توجہ مبذول کر لی ہے۔ آخر یہ خوبصورت خاتون کون ہے؟ دیشا اوبرائے پیشہ کے اعتبار سے آر جے، کرکٹ اینکر اور شو پریزنٹر ہیں، وہ فلائٹ اٹینڈنٹ بھی رہ چکی ہیں۔ دیشا اوبرائے کو ان کے مداح آر جے دیشا کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ وہ بنگلور کے ریڈ ایف ایم سے وابستہ ہیں۔ دیشا اوبرائے دہلی میں پیدا ہوئیں، لیکن وہ چنئی میں پلی بڑھی ہیں۔ دیشا نے اپنی کالج کی تعلیم کرناٹک منی پال انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سے کی ہے۔ دیشا اوبرائے نے اپنے کیریئر کا آغاز جیٹ ایئرویز کی انٹرنیشنل ایئر لائنز میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر کیا۔ لوگ اکثر ان کی خوبصورت آواز پر تبصرے کرتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ بعد میں وہ ریڈیو جاکی بن گئیں۔ وہ ICC T20 ورلڈ کپ 2021ء کے دوران 'گیم پلان' شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔ کرکٹ شائقین اس کے اعتماد اور گلیمر کے دیوانے ہیں۔

Watch Live Public News