پاکستانی سیاستدان شاہینوں کی جیت کیلئے دعاگو

پاکستانی سیاستدان شاہینوں کی جیت کیلئے دعاگو
لاہور ( پبلک نیوز) معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک نا قابل شکست ہے۔ ان شاء اللہ آج اور فائنل میں بھی جیت ہماری ہوگی۔ قومی ٹیم ورلڈکپ میں بہترین پرفارم کررہی ہے۔ وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے تمام میچز میں گرین شرٹس نے زبردست کارکردگی دکھائی۔ امید ہے قومی کرکٹ ٹیم فائنل میں بھی پہنچے گی۔ پوری قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اور تگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم جس طریقے سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے امید یے اس تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔ پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے اور جیت کے لئے دعا گو ہے۔ انشاءاللہ آج کا میچ ضرور جیتیں گے۔ پاک آسٹر یلیا سیمی فائنل کے موقع پر ورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم کی نظر یں پاک آسٹر یلیا سیمی فائنل میچ پر لگی ہوئیں ہیں۔ انشا اللہ آسٹر یلیا کیخلاف سیمی فائنل میں جیت پاکستان کی ہوگی۔ بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم کی پر فارمنس ہرلحاظ سے قابل تحسین ہے۔ شعیب اور رضوان کی صحت یابی اور کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ الحمداللہ پاکستانی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔ پوری قوم کی دعائیں گرین شرٹس کے ساتھ ہیں۔ قومی ٹیم فائنل میں پہنچ کر ٹرافی پاکستان لائے گی۔ تمام پاکستانی مل کر فتح کا جشن منائیں گے۔ ن لیگ کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے قومی ٹیم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے گزشتہ میچز کی طرح آج بھی ہماری ٹیم اچھا کھیلے گی۔ بابر اعظم بہترین لیڈر شپ اور کپتانی کی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ شاہین آفریدی نے گزشتہ میچز میں جیسے اچھی باؤلنگ کی امید ہے آج بھی کرینگے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اب تک ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار کھیل پیش کیا۔ انشاء اللہ قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائے گی۔ موجودہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچوں میں قومی ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین رہی ہے۔ فائنل تک رسائی کے لئے قومی ٹیم میں بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ قوم کی دعاؤں سے ٹیم ورلڈ کپ اپنے نام کرے گی۔ پی ڈی ایم نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کہا ہے۔ حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم کی کپتانی میں ایک خاندان کی طرح متحد ہوکر میدان میں اتریں۔ ایمان، یقین، کے جذبے کے ساتھ قوم اورپاکستان کےلئے کھلیں۔ پوری قوم کی دعائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔