دبئی ( پبلک نیوز) بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی جوڑی بن گئے۔ بابراعظم اور محمد رضوان ورلڈکپ میں 411 رنز بنا چکے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز بابراعظم اور محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن اور گلکرسٹ کا ریکارڈ توڑا۔ گلکرسٹ اور ہیڈن کی جوڑی نے 2007 میں 335 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل باز بابراعظم نے کیلنڈر ایئر کے دوران ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ ففٹی پلس سکور بنا کر ویرات کوہلی سے ایک اور عالمی ریکارڈ چھین لیا تھا.بابراعظم نے سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں ففٹی بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا. یہ بابراعظم کا رواں سال اب تک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر 19واں ففٹی پلس سکور رہا. بابراعظم نے رواں سال مجموعی طور پر 39 ٹی ٹونٹی میچز کھیل کر 17 نصف سنچریاں اور دو سنچریاں سکور کیں.