اسلام آباد: جسٹس عامر فاروق نے نئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں جسٹس عامر فاروق سے عہدے کا حلف لیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس عامر فاروق نے حلف اٹھایا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل ہی جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔