— Guess Karo (@KuchNahiUkhada) November 10, 2022حالیہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی لگاتار شکست کے بعد فتح اور سیمی فائنل سے فائنل تک رسائی کی متعدد صورتحال 1992 کے ورلڈکپ سے مماثلت کر رہی ہیں ، 1992 میں پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی اور اس فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے تھا۔ 1992 کے ورلڈکپ کے کپتان عمران خان نے اس شاندار فتح کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا اور 1996 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی بنیاد رکھی تھی۔
بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے بابراعظم کے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کی اور کہا کہ ’اگر پاکستان ورلڈکپ جیت گیا تو بابر 2048 میں وزیراعظم ہوں گے ‘ تفصیلات کے مطابق دوسرے سیمی فائنل سے قبل غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سنیل گواسکر کا ازراہ مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان ورلڈکپ جیت گیا تو 2048 میں بابر اعظم پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے۔ان کی اس بات پر شین واٹسن کے ہمراہ پینل میں موجود تمام افراد بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے تھے۔