خواتین کالجز میں منشیات سمگل کرنے والی لڑکی گرفتار

خواتین کالجز میں منشیات سمگل کرنے والی لڑکی گرفتار
جہلم ( پبلک نیوز) خواتین کالجز میں منشیات سمگل کرنے والی لڑکی گرفتار۔ ایکسائز پولیس نے لڑکی سے چار ہزار پانچ دو گرام چرس برآمد ہوئی۔ ایکسائز پولیس کے مطابق لڑکی کو منشیات سمیت تھانہ سوہاوہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ سوہاوہ پولیس نے لیڈی ڈرگ اسمگلر کو چھوڑ دیا۔ سمجھ سے بالاتر ہے منشیات فروش لڑکی کو بھاری منشیات سمیت کیسے چھوڑا گیا۔ سوہاوہ پولیس نےانتخاب نامی لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق لڑکے سے 2750گرام چرس برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او کے مطابق کسی لڑکی کو تھانے نہیں لایا گیا۔ ایکسائز اور پنجاب پولیس میں منشیات فروش لڑکی کو چھوڑنے پر اختلافات شروع ہوگئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔