ملک میں سوفیصد حاضری کیساتھ تدریسی سرگرمیاں بحال

ملک میں سوفیصد حاضری کیساتھ تدریسی سرگرمیاں بحال
لاہور ( پبلک نیوز) کورونا وائرس کیسز میں کمی، تعلیمی اداروں کے لئے ریلیف ختم ہو گیا۔ اسکولوں، کالجز اور جامعات میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ تدریسی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر کی جانب سے کورونا وائرس کم ہونے اور سکولز ویکسینیشن پروگرام کی وجہ سے اہم فیصلے سامنے آئے جس میں این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں %50 حاضری کا ریلیف ختم کر دیا گیا۔ این سی او سی کی جانب سے آج سے تعلیمی اداروں میں حاضری پرانی روٹین پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تعلیمی اداروں میں آج سے سے کلاسز نارمل روٹین کے مطابق جاری اور طلباء اس فیصلے پر بہیت خوش نظر آئے۔ سکولز انتظامیہ کی جانب سے بھی سو فی صد حاضری کو کرونا ایس او پیز کے چلیجز کے ساتھ قبول کیا گیا ہے۔ سکولز کی جانب سے طلباء کی ویکسنشن کا عمل بھی انہتائی خوش اسلوبی سے جاری ہے تاکہ طلباء کرونا ویکسنش کے ساتھ پر اعتماد طریقے سے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔