نوازشریف کا وطن واپسی کیلئے سفر آج سے شروع ہوگا

نوازشریف کا وطن واپسی کیلئے سفر آج سے شروع ہوگا
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے آج لندن سے سعودی عرب جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے وطن واپسی کے سفر کا آغاز آج ہوگا, نواز شریف لندن سے آج سعودی عرب کے لیے روانہ ہونگے,سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کے بعد نواز شریف دبئی پہنچیں گے,دبئی سے اسپیشل طیارے کےذریعے وطن واپسی کے لیے روانہ ہونگے. سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 21 اکتوبر کو دبئی سے پاکستان روانگی کیلئے خصوصی طیارہ بھی بک کرا لیا گیا ہے، قائد ن لیگ کی واپسی کیلئے خصوصی پرواز کو "امید پاکستان" کا نام دیا جائے گا۔ان کے ہمراہ طیارے میں پارٹی کارکن اور صحافی بھی ہوں گے، خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی، سابق وزیراعظم لاہور پہنچ کر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچے گی وہاں سے لاہور کے لیے اڑان بھرے گی.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔