ویب ڈیسک: سیاحتی مقام ناران،بابوسر پر حادثہ،لاہور کا رہائشی نوجوان جان کی بازی ہارگیا۔
تفصیلات کے مطابق غازی آباد کا رہائشی نوجوان گہری کھائی میں گرنے سے جان کی بازی ہار گیا،جاں بحق نوجوان کی شناخت سید معظم کے نام سے ہوئی۔
معظم لاہور کے علاقے تاج باغ کا رہائشی تھا موٹرسائیکل سمیت گہری کھائی میں گرنے سےجاں بحق ہوا۔ معظم اپنے دوستوں کے ہمراہ لاہور سے موٹربائیک پر گلگت گیا تھا واپسی پر حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ سیاحتی مقام بابو سر پر ہوا،ریسکیو اہلکاروں نے معظم کی لاش کو گہری کھائی سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی۔