ویب ڈیسک: معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی لاہور آمد، سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے باہر سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام حفاظتی تدابیر مکمل ہوں۔ انہوں نے راوی روڈ اور اس کے اطراف میں بھی سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی سٹی سمیت تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی کی مانیٹرنگ کریں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سٹیٹ گیسٹ کے درجہ کی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، جس میں ایلیٹ فورس کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سٹیٹ گیسٹ کے درجہ کی سیکورٹی دی جا رہی ہے،سکیورٹی پر ایلیٹ فورس کماندوز سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،مہمان کے لاہور میں ہونے والے تمام پروگراموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔