وزیر اعلی علی امین گنڈا پور  کا استعفیٰ موصول ہوگیا، گورنر خیبرپختونخوا

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور  کا استعفیٰ موصول ہوگیا، گورنر خیبرپختونخوا

(ویب ڈیسک ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور  کا استعفیٰ موصول ہوگیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آج دھائی بجے وزیر اعلی کا ہاتھ سے لکھا استعفیٰ موصول ہوا ۔گورنر ہاؤس نے وزیر اعلی کا استعفیٰ وصول کرتے ہوئے تصدیق کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعفیٰ کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد باقاعدہ عملدرآمد ہوگا۔

علی امین گنڈا پور کے استعفیٰ پر 11 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔

Watch Live Public News