لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ، عدالت نے سیشن جج اسلام آباد کو عملدرآمد کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ جسٹس مرزا وقاص روف نے قیصرہ الہی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ خیال رہے کہ قیصرہ الہی نے پرویز الہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔