چیمپئنز ون ڈے کپ کے ٹرافی کی رونمائی،پانچوں کپتانوں نے ٹرافی کیساتھ تصاویر لیں

چیمپئنز ون ڈے کپ کے ٹرافی کی رونمائی،پانچوں کپتانوں نے ٹرافی کیساتھ تصاویر لیں

(ویب ڈیسک ) چیمپئنز ون ڈے کپ کے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔پانچوں کپتانوں نے ٹرافی کیساتھ تصاویر لیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹرافی کی رونمائی پانچوں ٹیموں کے کپتانوں اور مینٹورز نے کی۔ پانچوں ٹیموں کے کپتانوں   نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی لیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ  ابھی مینٹورز  آئے ہیں ا نکا کام کھلاڑیوں کو گروم کرنا ہے ، محمد حارث پہلے سے ہی پاکستان شاہینز کا کپتان ہے،بابر اور شان مسعود پہلے ہی تجربہ کار کپتان ہیں،ہمیں نئے لیڈرشپ اسکلز کو گروم کرنا ہےاس لئے حارث کو کپتان بنایا ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ  ہم نے اس بات پر مشاورت کی ہے کہ انڈر19 سے انٹرنینشل کرکٹ  تک ایک ہی طرز کی کرکٹ کھیلنی ہے، ابھی گیری کرسٹن اور جیسن گیلسپی بھی آئیں گےان سے بھی اس پر مشاورت کریں گے۔

مصباح الحق نے کہا کہ  ہمیں جو پچز کےحوالے سے یہا ں اچھا لگا ہے کہ یہاں پچ  پر گراس ہے ، ٹونی  ہیمنگ بھی اسی لئے آئے ہیں  کہ پچز کا معیار اچھا ہو، پچز ایسی ہوں کہ رنز بنیں مگر باؤلرز کی پیس  اور باؤنس بھی ہو۔

شاہین آفریدی  نے کہا کہ  جتنے کھلاڑی سلیکٹ ہوئے ان کے لئے یہ بہترین موقع ہے،مجھے یقین ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے پاکستان کے لئے اچھا بیک اپ ملے گا،8سال بعد فیصل آباد آیا ہوں، کافی اچھا لگا یہاں پر، یہاں کے فینز تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کررہے ہیں،سپورٹ سے کھلاڑیوں میں بھی جوش آتا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ  اس ٹورنامنٹ کو پی ایس ایل کی طرز پر لے کر جانا ہے، سینیئر پلیئرز جب جونیئرز کے ساتھ کھیلیں گے تو گیپ کم  ہو گا۔

محمد حارث نے کہا کہ  ٹیم کو جس نمبر پر ضرورت ہوتی ہے اسی نمبر پر کھیلتا ہوں، میں فلیکسیبل بیٹرہوں جہاں ضرورت ہوگی وہیں کھیلوں گا، اس ٹورنامنٹ میں 5  نمبر پر کھیلوں گا۔

شاداب خان نے کہا کہ  ہماری ٹیم میں نوجوان لڑکے   ہیں اور انرجی بھی ہے، جب کراؤڈ آئے تو ہمیں بھی فائدہ ہو گا،اور کھلاڑی اچھےمیچز کھیلیں گے۔

Watch Live Public News