ملک بھرمیں کورونا کی تیسری لہربےقابو، 4 ہزار 584 نئے کیس رپورٹ ،مزید 58 مریض جاں بحق ،اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 501 ایک ہوگئی، فعال کیسز 75 ہزار 266 تک جا پہنچے، 6 لاکھ34 ہزار 835 مریض صحت یاب بھی ہوچکے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے اقدامات، پشاور کے مزید 5 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا،متاثرہ علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازتپورے ملک میں کچن ٹرک کا جال بچھائیں گے، وزیراعظم عمران خان کا"کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب، کہا مستحق، پسماندہ طبقہ اس پروگرام سے مستفیدہوگا، پاکستان زیادہ خیرات دینے والے چند ملکوں میں شامل ہے، کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ریاست کی ذمہ داری ہےپیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا،ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت پی ڈی ایم تحریک سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا،پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلزپارٹی کو دیئے گئے شوکاز نوٹس بارے بھی مشاورت ڈسکہ انتخاب میں جمہوریت کی فتح ہوئی ہے، شیخ رشید کہتے ہیں مستقبل میں پنجاب میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان مقابلہ ہوگا،مہنگائی کا معاملہ وزیراعظم خود دیکھ رہے ہیں، کوشش ہوگی کہ رمضان میں مافیاز اور لوٹ مار کو کنٹرول کیا جائےاین اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کا ویڈیو بیان، کہتے ہیں کامیابی پر نوشین افتخار اور الیکشن کمیشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اپنے ووٹرز کو کہا کہ گھبرانا نہیں ہے۔اپنی جیت کو عوام کے نام کرتی ہوں، این اے 75 سے کامیاب لیگی امیدوار نوشین افتخار کہتی ہیں ڈسکہ کا الیکشن نااہل حکومت کی نااہلیوں کےخلاف عوام کےغصے کا اظہار ہے، یہ کوئی جادوگری نہیں، عوام نے محبت کی ہے، علی اسجد ملہی کے ہاں خود مٹھائی لے کر جاؤں گی۔