’’پاکستان معاشی لحاظ سےدرست سمت میں گامزن ہے‘‘

’’پاکستان معاشی لحاظ سےدرست سمت میں گامزن ہے‘‘

گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی لحاظ سے درست سمت میں گامزن ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کہتے ہیں اسٹاک مارکیٹ اور بینک کے درمیان اشتراک اہم ہے، کورونا وبا کے چیلنج کے باوجود بہتر معاشی پالیسی اپنائی، ملک میں آٹوموبائل شعبے میں بہتری آئی ہے، ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے، ترسیلات زر 26 فیصد بڑھی ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان مسلسل معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے، وزیر اعظم نے بتایا کہ ترسیلاب زر بھجوانے کا نیا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’’سمندرپارپاکستانیوں کی وطن سےمحبت اور وابستگی بےمثال ہے۔وباءکےباوجودآپ نےتمام ریکارڈز توڑتےہوئےمسلسل 10 ماہ تک ماہانہ 2 ارب $ سےزائد کی ترسیلات بھجوائیں۔مارچ میں آپکی ترسیلات2.7 ارب $ تک بڑھیں جو سالِ رفتہ سے43% زیادہ ہیں۔اس سال اب تک ان میں 26% اضافہ ہوچکا ہے۔ہم آپکےشکر گزار ہیں‘‘۔ایک دوسری ٹویٹ میں وزیر اعظم نے لکھا کہ پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی اقدام ہے،اس ایکٹ سے برآمدات اوردرمدات میں آسانی پیدا ہوگی،پاکستان سنگل ونڈو سے سالانہ 500 ملین بچت اورکارگو کلیئرنس میں وقت کی بچت ہوگی،ایک خودمختار اتھارٹی پاکستان سنگل ونڈو کے انتظامات کودیکھے گی،اس سے پاکستان کے بین الاقوامی تجارت کا مرکز بننے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔