شیخ رشید کی شادی نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

شیخ رشید کی شادی نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

ویب ڈیسک: شیخ رشید کی شادی آج تک معمہ بنی ہوئی ہے۔ عوامی مسلم لیگ پارٹی کے سربراہ آج تک آخر کنوارے کیوں ہیں اس حوالے سے کئی مفروضے سامنے آ چکے ہیں جبکہ معروف ٹک ٹاکر حریم  شاہ نے اب ایک نیا انکشاف کر دیا ہے۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید میری وجہ سے کنوارے ہیں۔ وہ مجھے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اسی لیے شادی نہیں کر رہے۔ ٹک ٹاکر نے یہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ شیخ رشید کا ہاتھ ہے۔

 

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد پاکستان کے 38 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔ علاوہ ازیں وہ موجودہ حکومت میں بطور وفاقی وزیر برائے ریلوے بھی رہ چکے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔