سعید غنی سے وزارت تعلیم واپس لینے کا امکان

سعید غنی سے وزارت تعلیم واپس لینے کا امکان

کراچی: سندھ کابینہ میں بھی تبدیلیوں کی ہوا چلنے لگی۔ صوبائی حکومت نے سعید غنی سے وزارت تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید غنی ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹروں کے معاملہ میں ناکام نظر آئے۔ محکمہ تعلیم کے حوالے سے ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی۔ جس بنا پر ان سے وزارت کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعید غنی سے لے کر قلمدان مشیر برائے وزیر اعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب یا کسی دوسرے نوجوان وزیر کو دیئے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔ ہونے والی تبدیلیوں میں کچھ نئے وزراء کو کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ کچھ وزراء سے قلمدان واپس بھی لیے جائیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔