پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،12 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،12 اپریل 2021

پیٹرول بحران کی انکوائری کا معاملہ، پیٹرول بحران کے حوالے سے قائم انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد شروع، ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیاتحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ استعفی ایٹم بم ہیں آخری ہتھیار ہونے چاہیے،جسے استعفی دینا ہے وہ شوق سے دے ٗاے آر ڈی، اے پی ڈی ایم میں شوکاز نوٹس کی مثال نہیں ملتی ٗکسی کو باہر جانے کی جب اجازت دی گئی تو کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا ٗپی ڈی ایم قیادت پیپلزپارٹی اور اے این پی سے معافی مانگے ٗ اپوزیشن میں سیاست برابری کی بنیاد پر ہوتی ہےٗ پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے نام نہاد شوکاز نوٹس کو مسترد کردیا ہے

وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ایک اور خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عالمی وبا کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات بھجوانے کا ایک ریکارڈ قائم کر دیا ہے

نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس کی جانب سے سامنے آنے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور، اسلام آباد موٹروے ایم 2 کو بند کر دیا گیا ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ فیض آباد انٹر چینج اور کوٹ عبدالمالک انٹر چینج کو بند کر دیا گیا ہے۔اس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ان شاہرائوں کو احتجاج کی وجہ سے بند کیا گیا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔