دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ کی جیت

دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ کی جیت

جوہانسبرگ (پبلک نیوز) سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان سے جیت چھین لی۔ یہ جیت میزبانی ٹیم نے 6 وکٹوں سے حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بابر اعظم نے ففٹی بنائی جبکہ محمد حفیظ نے 32 رنز بنائے اور نمایاں رہے۔ شرجیل نے 8، حیدر علی نے 12، فہیم اشرف نے 5، حسن علی نے 12، محمد نواز نے 2، شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد رضوان کوئی سکور نہ بنا سکے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 54، جانیمن ملان 15 ویہان لبے 12 اور بجلون 2 رنز بنا کر اپنی جیت میں حصہ دار بنے۔ کپتان کلاسن بھی 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔