لاہور (ویب ڈیسک) آج ملک کے موسم کی صورتحال محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ یوں ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم گرم اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ جبکہ آج شام اور رات کے دوران خیبر پختونخوا،اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں تیز ہوائوں کی پیشگوئی کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ملک کے کچھ علاقے خطہ پوٹھوہار، میانوالی، بھکر، لیہ،سرگودھا، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں تیزہوائیں چلنے کا امکان جبکہ سیالکوٹ، لاہور،شیخوپورہ، فیصل آباد اور نارووال میں آندھی /تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ پیش گوئی کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی ، تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ پشاور، کرم، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں اندھی کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ پیشگوئی کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےاور بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بعد دوپہر دیر ،چترال ، سوات ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں تیز ہوائوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور آج بعد دوپہر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی متوقع ہے۔ آج بعد دوپہر ژوب اور بارکھان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، ساہیوال، خانیوال اور بہاولپورمیں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بعد دوپہربالائی سندھ میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔